المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3408
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، قُلْتُ : يَوْمًا ؟ قَالَ : I " وَيَوْمَيْنِ I " . قُلْتُ : وَثَلَاثَةً يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَمَا بَدَا لَكَ .
رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، فَلَمْ يَذْكُرُوا عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ ، وَلَمْ يَذْكُرْهُ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابی بن عمارہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں نماز پڑھی تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں موزوں پر مسح کر لیا کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: ”ایک دن تک؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو دن تک بھی۔“ میں نے عرض کیا: ”اور تین دن تک بھی، اے اللہ کے رسول؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور جتنا تمہیں مناسب معلوم ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایک جماعت نے یحییٰ بن ایوب سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے عبادہ بن نسی کا ذکر نہیں کیا، اور ان کا ذکر صرف سعید بن عفیر نے کیا ہے۔“