المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3401
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ نَا أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ يُغَنِّينَ : وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَنَحْنَحَ فِي الْمِرْبَدِ وَزَوْجُكِ فِي النَّادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللهُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ انصار کی کچھ عورتوں کے پاس سے گزرے جو اپنی شادی کی تقریب میں گیت گا رہی تھیں: «وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَنَحْنَحَ فِي الْمِرْبَدِ وَزَوْجُكِ فِي النَّادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ» ”اور اس (دلہن) کو ایک مینڈھا تحفے میں دیا گیا جو باڑے میں کھنکار رہا ہے، اور تیرا شوہر مجلس میں ہے اور وہ جانتا ہے کہ کل کیا ہوگا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کل کیا ہوگا، اسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابو اویس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“