المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3399
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبَوْسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَمَرَرْنَا بِقَرْيَةِ نَمْلٍ قَدْ أُحْرِقَتْ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِبَشَرٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللهِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ غَيْرُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ .
ترجمہ
عبد الرحمن بن عبد اللہ اپنے والد سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، ہمارا گزر چیونٹیوں کی ایک بستی پر ہوا جسے جلا دیا گیا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی انسان کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اللہ کے عذاب (یعنی آگ) کے ساتھ عذاب دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے عبد الرزاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“