المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَبْرُونَ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جبرون ہے۔
حَدَّثَنَا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى الْمَغْرِبِيُّ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيُّ الْمَغْرِبِيُّ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَبُو مَعْمَرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ ، فَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ I " .
لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : (الحفري).سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اس کے گناہ اور خطائیں بخش دی جاتی ہیں، پھر جب وہ جمعہ کے لیے چلنا شروع کرتا ہے تو ہر قدم کے بدلے اسے بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کے عمل کا اجر عطا کیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں یحییٰ بن سلیمان منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست لفظ ”الحفری“ ہے۔