المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جُبَيْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جبیر ہے۔
حدیث نمبر: 3395
حَدَّثَنَا جُبَيْرٌ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَاهَانَ بْنِ أَبِي حَنِيفَةَ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا ، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا عَبَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت میں اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کہ کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن سے دشمنی میں بھی اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کہ کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزناد سے عباد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“