المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3390
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَارَكِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ وَقَضَى فِي الرِّكَازِ الْخُمُسَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حَمَّادٌ ، وَأَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چوپائے کا پہنچایا ہوا نقصان رائیگاں (قابلِ معافی) ہے۔“ اور آپ ﷺ نے رکاز (زمین میں دفن شدہ خزانے) میں پانچواں حصہ (خمس) واجب قرار دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے حماد اور ابو مریم عبدالغفار بن قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“