المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3384
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ : نَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُطِيعٍ الْغَزَّالُ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى صَنْعَاءَ ، لَهُ مِيزَابَانِ ، أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ وَالْآخَرُ مِنْ فِضَّةٍ ، آنِيَتُهُ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، وَرِيحُهُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطِيعٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُفْيَانُ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا حوض ایلہ سے صنعاء تک کی مسافت کے برابر ہے، اس کے دو پرنالے ہیں، ایک سونے کا اور دوسرا چاندی کا، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اور اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ عمدہ ہے، جو اس سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطیع سے ابو داود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سفیان منفرد ہے۔“