المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3377
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّيْسَابُورِيُّ الْأَعْرَجُ ، قَالَ : نَا إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُمَرَ بْنِ سَاجٍ ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَ وَصْلَةً لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ فِي مَبْلَغِ بِرٍّ أَوْ إِدْخَالِ سُرُورٍ ، رَفَعَهُ اللهُ فِي الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو کسی صاحبِ اقتدار تک پہنچنے کا ذریعہ بنے، تاکہ اس سے کوئی بھلائی پہنچے یا اسے خوشی حاصل ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے بلند درجات میں سرفراز فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم سے سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان سے یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ادریس بن یونس اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“