❮
❯
حدیث نمبر: 3375
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ إِذَا امْرَأَةٌ قَدْ أَقْبَلَتْ مَعَهَا ابْنٌ لَهَا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ أَلِهَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَكِ أَجْرٌ قَالَتْ : فَمَا ثَوَابُهُ إِذَا وَقَفَ بِعَرَفَةَ ؟ قَالَ : I " يُكْتَبُ لِوَالِدَيْهِ بِعَدَدِ كُلِّ مَنْ وَقَفَ بِالْمَوْقِفِ عَدَدُ شَعَرِ رُءُوسِهِمْ حَسَنَاتٌ .
لَمْ يَرْوُ هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : التَّرْجُمَانِيُّ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سفر میں چل رہے تھے کہ اچانک ایک عورت اپنے بیٹے کو ساتھ لیے آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس بچے کا بھی حج ہوتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمھیں بھی اجر ملے گا۔“ اس نے پوچھا: ”جب یہ عرفہ میں وقوف کرے تو اس کا ثواب کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میدانِ عرفات میں وقوف کرنے والے ہر شخص کے سروں کے بالوں کی تعداد کے برابر اس کے والدین کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے اس سند کے سوا کسی اور سند سے روایت نہیں کیا گیا، اور اس میں ترجمانی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الجيم / حدیث: 3375
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه خالد المخزومي متهم بالكذب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه خالد بن إسماعيل المخزومي وهو متهم بالكذب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283»»
«قال الذهبى: خالد بن الوليد المخزومي متهم بالكذب كما قدمنا فمن بلاياه هذا الحديث «لسان الميزان، ج 3، ص 344»»