المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا عَلِيٌّ ، قَالَ : نَا هَاشِمُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنْتُ أَسْكُبُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضُوءَهُ وَهُوَ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ : مَنْ وَضَعَ لِي وَضُوئِي ؟ I " قَالَتِ : ابْنُ أُخْتِي يَا رَسُولَ اللهِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : I " اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا شِبْلٌ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے لیے وضو کا پانی رکھا کرتا تھا جبکہ آپ ﷺ میری خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف فرما تھے۔ جب آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو فرمایا: ”میرے لیے وضو کا پانی کس نے رکھا ہے؟“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری بہن کا بیٹا ہے، ابن عباس۔“ تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ» ”اے اللہ! اسے دین کی گہری سمجھ عطا فرما اور اسے قرآن کی تفسیر و تاویل سکھا دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان سے شبل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“