المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3354
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ وَقُرَّةَ وَيُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ نَفَثَ فِي كَفَّيْهِ وَعَوَّذَ فِيهِمَا بِالْمُعَوِّذَاتِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا عَلَى وَجْهِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا رِشْدِينُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں میں پھونک مارتے اور ان میں معوذات (سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر دم کرتے، پھر دونوں ہتھیلیاں اپنے چہرے پر پھیر لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ سے رشدین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“