❮
❯
حدیث نمبر: 3350
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى اللُّؤْلُؤِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْمٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مُتَخَلِّقٌ ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ، وَأَعْرَضَ عَنِ الرَّجُلِ ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ : يَا رَسُولَ اللهِ سَلَّمْتَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضْتَ عَنِّي ؟ فَقَالَ : إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْكَ حُمْرَةً .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى اللُّؤْلُؤِيُّ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک جماعت کے پاس سے ہوا جن میں ایک آدمی ایسا بھی تھا جس نے (زعفران یا خلوق کی) خوشبو لگا رکھی تھی، آپ ﷺ نے ان لوگوں کو سلام کیا اور اس آدمی سے اعراض فرمایا، تو اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ان سب کو سلام کیا اور مجھ سے اعراض فرما لیا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری دونوں آنکھوں کے درمیان سرخی (خلوق کا نشان) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن ربیعہ سے اس حدیث کو سعید بن عبید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سعید سے قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں زکریا بن یحییٰ لؤلؤی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الجيم / حدیث: 3350
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 156»»