المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ الْجُوزَجَانِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو مُطِيعٍ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَا يَرْحَمِ النَّاسَ لَا يَرْحَمُهُ اللهُ وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى كَتَبَ فِي أُمِّ الْكِتَابِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ : إِنِّي أَنَا اللهُ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ ، وَشَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنَ اسْمِي ، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ ، وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو مُطِيعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ .
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ اس پر رحم نہیں فرماتا۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے پہلے ام الکتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھ دیا: بلاشبہ میں ہی اللہ، رحمن و رحیم ہوں، میں نے رحم (رشتہ داری) کو پیدا کیا اور اس کے لیے اپنے نام سے ایک نام نکالا، پس جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا، اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے ابو مطیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن یزید منفرد ہیں۔“