المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3324
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ ، إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ . قُلْتُ : زِدْنِي رَحِمَكَ اللهُ I " قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، إِلَّا اسْتَقْبَلَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ ، كُلُّهُمْ تَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس مسلمان جوڑے (میاں بیوی) کے تین بچے بلوغت کو پہنچنے سے پہلے فوت ہو جائیں، تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل سے ان دونوں کی مغفرت فرما دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”مجھے مزید کچھ سنائیے، اللہ آپ پر رحم فرمائے!“ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو مسلمان اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں دو دو چیزیں (جوڑا جوڑا) خرچ کرتا ہے، جنت کے دربان اس کا استقبال کرتے ہیں، ان میں سے ہر ایک اسے اپنے پاس والی نعمتوں کی طرف بلاتا ہے۔“