المعجم الأوسط
باب الثاء— حرفِ ثاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ ثَابِتٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ثابت ہے۔
حدیث نمبر: 3319
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْنٍ ثَابِتُ بْنُ نُعَيْمٍ الْهُوجِيُّ ، قَالَ : نَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ الْعَسْقَلَانِيُّ ، قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : نَوِّرُوا بِالْفَجْرِ ، فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا آدَمُ ، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ الْبَصْرِيِّ وَقَدْ قِيلَ : إِنَّهُ : دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ .
ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی نماز روشنی میں (یعنی اجالا پھیلنے پر) ادا کرو، کیونکہ اس میں اجر زیادہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے آدم اور بقیہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، البتہ بقیہ نے اسے شعبہ سے، انہوں نے داود بصری سے روایت کیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ وہ داود بن ابی ہند ہیں۔“