المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بُجَيْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بجیر ہے۔
حدیث نمبر: 3307
حَدَّثَنَا بُجَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ الْمُحَارِبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُحَارِبِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا صَلَّيْتَ فَلَا تَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْكَ ، وَلَا عَنْ يَمِينِكَ ، وَلَكِنِ ابْزُقْ تِلْقَاءَ شِمَالِكَ إِنْ كَانَ فَارِغًا ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ غَيْلَانَ إِلَّا يَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا طارق بن عبداللہ المحاربی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو اپنے سامنے اور اپنے دائیں جانب نہ تھوکو، بلکہ اپنی بائیں جانب تھوکو، بشرطیکہ وہ جگہ خالی ہو، یا پھر اپنے قدم کے نیچے تھوک لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو غیلان سے یعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“