المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ الْهِلَالِيِّ ، وَهُوَ : ابْنُ أَخِي مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَالَتْ مَيْمُونَةُ : يَا ابْنَ أَخِي تَعَالَ أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ ، وَاللهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ ، أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَيْمُونَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ .
عبدالرحمن بن سائب ہلالی رحمہ اللہ، جو نبی ﷺ کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ہیں، بیان کرتے ہیں کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! آؤ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے سکھائے ہوئے دم سے دم کروں۔“ پھر انہوں نے یہ پڑھا: «بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ، وَاللهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ، أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ» ”میں اللہ کے نام سے تمہیں دم کرتی ہوں، اور اللہ تمہیں ہر اس بیماری سے شفا دے جو تمہارے اندر ہے۔ اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما دے، شفا عطا فرما، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں معاویہ بن صالح منفرد ہیں۔“