المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3289
وَبِهِ نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِمَاسَةَ ، حَدَّثَهُ عَنْ تَبِيعٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُدَيْسٍ الْبَلَوِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَخْرُجُ أُنَاسٌ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، يُقْتَلُونَ بِجَبَلِ لُبْنَانَ ، أَوْ بِجَبَلِ الْجَلِيلِ 6I "
قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ : I " فَقُتِلَ ابْنُ عُدَيْسٍ بِجَبَلِ لُبْنَانَ ، أَوْ بِجَبَلِ الْجَلِيلِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُدَيْسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عدیس بلوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کچھ لوگ نکلیں گے جو دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، وہ جبلِ لبنان یا جبلِ جلیل میں قتل کیے جائیں گے۔“
ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے کہا: ”چنانچہ ابن عدیس لبنان کے پہاڑ یا جلیل کے پہاڑ میں قتل کیے گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبدالرحمن بن عدیس سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“