❮
❯
حدیث نمبر: 3286
وَبِهِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَمَّامِ ، فَقَالَ : إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي حَمَّامَاتٌ ، وَلَا خَيْرَ فِي الْحَمَّامَاتِ لِلنِّسَاءِ . فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّهَا تَدْخُلُهُ بِإِزَارٍ ؟ فَقَالَ : I " لَا ، وَإِنْ دَخَلَتْهُ بِإِزَارٍ وَدِرْعٍ وَخِمَارٍ ، وَمَا مِنِ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ خِمَارَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا كَشَفَتِ السِّتْرَ فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ رَبِّهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے حمام (غسل خانوں) کے بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد عنقریب حمام بن جائیں گے، اور عورتوں کے لیے حماموں میں کوئی بھلائی نہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر وہ تہبند باندھ کر داخل ہو تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اگرچہ وہ تہبند، قمیص اور اوڑھنی کے ساتھ داخل ہو۔ اور جو عورت بھی اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ کسی اور جگہ اپنی اوڑھنی اتارتی ہے تو وہ اس پردے کو چاک کر دیتی ہے جو اس کے اور اس کے رب کے درمیان ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الباء / حدیث: 3286
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 278»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7875، 7876، 7879، 8670، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4010، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2803، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2693، 2694، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3750، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14921، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24774، 26044، 26045، 26266، 26945، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1621، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4390، 4680، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1131، 1132، 1130، 1135، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4743، 6973»