المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أُنَاسًا مِنْ حِمْيَرَ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَهُ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ : إِنِّي أُحِبُّ النِّسَاءَ ، وَأُحِبُّ أَنْ آتِيَ امْرَأَتِي مُجَبِّيَةً ، فَكَيْفَ تَرَى ؟ فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ائْتِهَا مُقْبِلَةً وَمُدْبِرَةً ، إِذَا كَانَ ذَلِكَ فِي الْفَرْجِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ حمیر کے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں مسائل پوچھنے آئے تو ان میں سے ایک آدمی نے کہا: ”میں عورتوں سے محبت رکھتا ہوں اور یہ پسند کرتا ہوں کہ اپنی بیوی کے پاس اسے اوندھا لٹا کر آؤں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے پاس آگے کی جانب سے بھی آؤ اور پیچھے کی جانب سے بھی، بشرطیکہ یہ (جماع) شرمگاہ ہی میں ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“