المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3269
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ ، مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ كِسَاءٌ ، إِمَّا بُرْدَةٌ ، وَإِمَّا رِدَاءٌ ، قَدْ رَبَطُوهَا فِي أَعْنَاقِهِمْ ، فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقِ ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الْكَعْبَيْنِ ، فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ كَرَاهِيَةَ أَنْ تَبْدُوَ عَوْرَتُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے اصحابِ صفہ میں سے ستر آدمیوں کو دیکھا کہ ان میں سے کسی کے پاس (مکمل) چادر نہ تھی، بس کوئی کمبل نما چادر یا کوئی اوڑھنی تھی جسے انہوں نے اپنی گردنوں سے باندھ رکھا تھا، کسی کی چادر آدھی پنڈلی تک پہنچتی تھی اور کسی کی ٹخنوں تک، تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے سمیٹے رکھتا کہ کہیں اس کا ستر نہ کھل جائے۔“