المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3267
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكِيبَ الصَّفَّارُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا نَتَصَيَّدُ بِهَذِهِ الْكِلَابِ ، فَقَالَ : إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ ، فَلَكَ مَا أَمْسَكَ عَلَيْهِ ، وَإِنْ قَتَلَ ، إِلَّا أَنْ يَأْكُلَ ، فَإِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ ، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَى نَفْسِهِ ، وَإِنْ خَالَطَتْهَا كِلَابٌ مِنْ غَيْرِهَا فَلَا تَأْكُلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَيَانٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم ان کتوں سے شکار کرتے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا (شکار پر) چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لو تو وہ جو شکار تمہارے لیے روک رکھے وہ تمہارے لیے ہے، خواہ اس نے اسے مار ڈالا ہو، ہاں اگر وہ خود کھا لے تو پھر تم نہ کھاؤ، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ اس نے اسے اپنے لیے روکا ہو۔ اور اگر ان کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں (جن پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا) تو بھی تم نہ کھاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بیان سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“