المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3263
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكِيبَ الصَّفَّارُ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَامَ مِنْكُمْ وَقَدْ أَصَابَ مِنَ الْغَمْرِ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَ يَدَهُ ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ ، فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اس حال میں سو جائے کہ اس نے چکنائی والا کھانا کھایا ہو اور ہاتھ نہ دھوئے ہوں، پھر اسے (اس کی وجہ سے) کوئی نقصان پہنچ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد (بن فضیل) منفرد ہیں۔“