المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3244
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَرْجِسَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَمُوتُ ، وَعِنْدَهُ قَدَحٌ فِيهِ مَاءٌ ، يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ ، ثُمَّ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ ، ثُمَّ يَقُولُ : اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى كُرُبَاتِ الْمَوْتِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا مُوسَى ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا ابْنُ الْهَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ اللَّيْثُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حالت میں دیکھا کہ آپ ﷺ وفات کے قریب تھے، آپ ﷺ کے پاس پانی سے بھرا ایک پیالہ تھا، آپ ﷺ اپنا ہاتھ پیالے میں ڈالتے، پھر پانی سے اپنے چہرے کو مسح فرماتے، پھر یہ دعا کرتے: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى كُرُبَاتِ الْمَوْتِ» ”اے اللہ! موت کی سختیوں پر میری مدد فرما۔““
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو قاسم بن محمد سے موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور موسیٰ سے ابن الہاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور لیث اس میں منفرد ہیں۔“