المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3229
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ نَافِعِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يُجَهِّزُ بَعْثًا ، فَطَلَعَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَذَا عَمُّ نَبِيِّكُمْ ، أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا ، وَأَوْصَلُهَا I " ، وَرُبَّمَا قَالَ : I " وَأَحْنَاهَا .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک لشکر کی روانگی کی تیاری کے لیے تشریف لے گئے، اتنے میں سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سامنے آگئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمہارے نبی کے چچا ہیں، قریش میں سب سے زیادہ سخی ہاتھ والے اور ان میں سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“ اور بسا اوقات راوی نے ”اور ان میں سب سے زیادہ شفقت کرنے والے“ کے الفاظ کہے۔