المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3216
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : أَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَلْتَفِتُ إِذَا مَشَى ، وَكَانَ رُبَّمَا تَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ بِالشَّجَرَةِ أَوِ الشَّيْءِ فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى يَرْفَعُوهُ ؛ لِأَنَّهُمْ كَانُوا يَمْزَحُونَ وَيَضْحَكُونَ ، وَكَانُوا قَدْ أَمِنُوا الْتِفَاتَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جب چلتے تو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے، اور بسا اوقات آپ ﷺ کی چادر مبارک کسی درخت یا کسی چیز میں الجھ جاتی تو آپ ﷺ التفات نہ فرماتے یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے چھڑا لیتے؛ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ (صحابہ) آپس میں خوش طبعی اور ہنسی مذاق کر رہے ہوتے تھے اور وہ آپ ﷺ کے مڑ کر دیکھنے سے بے خوف و مطمئن ہوتے تھے۔“