المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3211
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَزْوَاجِهِ : إِنَّ أَمْرَكُنَّ لَيُهِمُّنِي بَعْدِي ، وَلَنْ يَصْبِرَ عَلَيْكُنَّ إِلَّا الصَّابِرُ ثُمَّ قَالَتْ : سَقَى اللهُ أَبَاكَ مِنَ السَّلْسَبِيلِ ، وَكَانَ قَدْ وَصَلَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَخْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات سے فرمایا: ”بے شک تمہارا معاملہ میرے بعد مجھے فکر مند کرتا ہے، اور تمہارے (معاملات) پر وہی ثابت قدم رہے گا جو کمال درجے کا صابر ہو۔“ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (عبد الرحمن بن عوف کے بیٹے سے) فرمایا: «سَقَى اللهُ أَبَاكَ مِنَ السَّلْسَبِيلِ» ”اللہ تمہارے والد کو سلسبیل (جنت کے چشمے) سے سیراب فرمائے۔“ اور انہوں نے نبی ﷺ کی ازواجِ مطہرات کو چالیس ہزار (درہم) کا عطیہ بھیجا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صخر بن عبد اللہ سے صرف بکر بن مضر نے روایت کیا ہے۔“