المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ ، إِذَا قَالَ : I " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ I " : I " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ، مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ ، لَا نَازِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب « سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ » کہتے تو فرماتے: ” « اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ، مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ ، لَا نَازِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ » ”اے اللہ، اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، آسمانوں کے بھرنے کے برابر اور زمین کے بھرنے کے برابر، اور ان کے علاوہ تو جس چیز کو چاہے اس کے بھرنے کے برابر؛ اے ثنا اور بزرگی کے حق دار! بندے نے جو سب سے برحق بات کہی وہ یہی ہے، اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں؛ جو کچھ تو عطا فرمائے اسے کوئی چھیننے والا نہیں، اور کسی صاحبِ حیثیت کو اس کی حیثیت تیرے مقابلے میں کوئی نفع نہیں دے سکتی۔“ “
یہ حدیث سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے صرف قزَعہ بن یحییٰ رحمہ اللہ کی روایت سے مروی ہے۔