المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3203
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ : نَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْخَيْرِ ، يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إِنَّا نَغْزُو هَذَا الْمَغْرِبَ ، وَهُمْ أَهْلُ دِينٍ ، وَلَهُمْ قِرَبٌ يَكُونُ فِيهَا اللَّبَنُ وَالْمَاءُ ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الدِّبَاغُ طُهُورٌ .
ترجمہ
عبدالرحمن بن وعلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کرتے ہوئے عرض کیا: ”ہم مغرب کے ان علاقوں میں جہاد کے لیے جاتے ہیں اور وہ (غیر مسلم) اپنے دین پر ہیں، ان کے پاس مشکیزے ہوتے ہیں جن میں دودھ اور پانی ہوتا ہے (ان کے استعمال کا کیا حکم ہے)؟“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: «الدِّبَاغُ طُهُورٌ» ”دباغت دینا (چمڑے کو) پاک کر دینا ہے۔“