المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3188
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَتَدْرُونَ مَنِ الْمُسْلِمُ ؟ قَالُوا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : I " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ I " . قَالُوا : فَمَنِ الْمُؤْمِنُ ؟ قَالَ : I " مَنْ أَمِنَهُ الْمُؤْمِنُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ I " قَالُوا : فَمَنِ الْمُهَاجِرُ ؟ قَالَ : I " مَنْ هَجَرَ السُّوءَ فَاجْتَنَبَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مسلمان کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں۔“
صحابہ نے عرض کیا: ”تو مومن کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس سے مومن اپنی جانوں اور اپنے مالوں کے بارے میں پرامن رہیں۔“
انہوں نے عرض کیا: ”تو مہاجر کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جس نے برائی کو چھوڑ دیا اور اس سے اجتناب کیا۔“