المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 318
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ لَهَا لِسَانٌ يَتَكَلَّمُ بِهِ ، وَعَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا ، فَيَقُولُ : إِنِّي أُمِرْتُ بِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ، وَبِمَنْ دَعَا مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ حَقٍّ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آگ سے ایک گردن نکلے گی جس کی ایک زبان ہوگی جس سے وہ کلام کرے گی اور دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی، پس وہ کہے گی: ”مجھے ہر اس شخص پر (مسلط کرنے کا) حکم دیا گیا ہے جو سرکش اور ضدی تھا، اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارا، اور جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا۔“ “