المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ ، فَقَالَ : I " يَا أَبَا سَعِيدٍ I " ، فَقُلْتُ : لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ فَقُلْتُ : وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا I " قَالَ : I " وَالرَّابِعَةُ يَا أَبَا سَعِيدٍ ، لَهَا مِنَ الْفَضْلِ أَفْضَلُ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ مِائَةَ دَرَجَةٍ ، وَهِيَ الْجِهَادُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے ابو سعید!“ میں نے عرض کیا: ”لبیک یا رسول اللہ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ موجود ہوں، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی“۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص «رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا» ”اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا“۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور چوتھی بات اے ابو سعید! اس کی فضیلت زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے سے بھی بڑھ کر سو درجات ہے، اور وہ جہاد ہے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ سے صرف خالد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“