المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3165
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ لَهُ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ رَمَى الْعَدُوَّ بِسَهْمٍ ، أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ ، كَانَ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ ، وَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً فَهِيَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ ، كُلُّ عُضْوٍ بِعُضْوٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کا اللہ کی راہ میں کوئی بال سفید ہوا، وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہو گا؛ اور جس نے دشمن پر کوئی تیر چلایا، خواہ وہ خطا ہو جائے یا نشانے پر لگے، وہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے؛ اور جس نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا، تو وہ اسے جہنم کی آگ سے چھڑانے کا ذریعہ ہو گا، اس (آزاد کردہ) کے ہر عضو کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کا ایک عضو ہو گا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلیمان سے اس حدیث کو صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“