المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ .
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ ، وَحَوْلَ الْبَيْتِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ صَنَمًا ، فَجَعَلَ يَطْعَنُهَا بِعُودٍ مَعَهُ ، وَيَقُولُ : جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ، جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے، جبکہ بیت اللہ کے گرد تین سو ساٹھ بت تھے، پس آپ ﷺ اپنے پاس موجود ایک لکڑی سے انہیں ٹھوکر مارنے لگے اور فرما رہے تھے: ” ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ ”حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، یقیناً باطل مٹنے ہی والا ہے“، ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ﴾ ”حق آ چکا ہے اور باطل اب نہ کچھ پہلی بار پیدا کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ اعادہ کر سکتا ہے“ “۔
جامع بن ابی راشد رحمہ اللہ سے یہ حدیث سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے اسے روایت کرنے میں ابو صالح حرانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔