المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3132
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، قَالَ : نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُرِيدُ حَاجَةً ، فَقَالَ : اجْلِسِي فِي أَيِّ طُرُقِ الْمَدِينَةِ شِئْتِ حَتَّى أَجْلِسَ إِلَيْكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُوَيْدٍ إِلَّا مَهْدِيٌّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہ اپنی کوئی ضرورت (پیش کرنا) چاہتی تھیں، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم مدینہ کی جس شاہراہ پر چاہو بیٹھ جاؤ یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ کر بیٹھ جاؤں (اور تمہاری بات سن لوں)۔““
اس حدیث کو سوید رحمہ اللہ سے صرف مہدی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔