المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3115
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ وَيُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى فِي الْأُولَى سَبْعًا ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، وَخَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں قرات سے پہلے پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔“
امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو یونس، یزید بن ابی حبیب اور خالد بن یزید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔