المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3087
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ : شُدُّوا رَأْسِي ، لَعَلِّي أَخْرُجُ إِلَى الْمَسْجِدِ ، فَشَدَدْتُ رَأْسَهُ بِعِصَابَةٍ صَفْرَاءَ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا عَطَاءٌ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، فرمایا: ”میرا سر (پٹی سے) کس کر باندھ دو، شاید میں مسجد کی طرف نکل سکوں۔“ پس میں نے آپ ﷺ کے سر پر زرد رنگ کی ایک پٹی باندھ دی، پھر آپ ﷺ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لیے ہوئے مسجد کی طرف تشریف لے گئے۔“
جعفر سے اس حدیث کو صرف عطا نے روایت کیا ہے۔