المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3084
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنی شرمگاہ کو چھوا، اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔“
اس حدیث کو مکحول رحمہ اللہ سے علاء بن حارث رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔