المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسلم ہے۔
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثَةٌ يُؤْتَوْنَ أُجُورَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَرَّتَيْنِ : رَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَحْسَنَ أَدَبَهَا ، ثُمَّ أَعْتَقَهَا ، وَتَزَوَّجَهَا ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ يُؤَدِّي حَقَّ اللهِ وَحَقَّ سَيِّدِهِ ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ، وَرَجُلٌ آمَنَ بِنَبِيِّهِ ، ثُمَّ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآمَنَ بِهِ وَاتَّبَعَهُ ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین اشخاص ایسے ہیں جنہیں قیامت کے دن ان کا اجر دو مرتبہ دیا جائے گا: ایک وہ شخص جس کے پاس لونڈی ہو، وہ اسے بہترین تعلیم و تربیت دے، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے، تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ اور وہ مملوک غلام جو اللہ تعالیٰ کا حق بھی ادا کرے اور اپنے آقا کا حق بھی، تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے۔ اور وہ شخص جو اپنے (سابقہ) نبی پر ایمان لایا، پھر اس نے نبی ﷺ کا عہد پایا، آپ ﷺ پر ایمان لایا اور آپ ﷺ کی اتباع کی، تو اس کے لیے بھی دوہرا اجر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے صرف روح بن مسافر نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسحاق بن سعید منفرد ہیں۔“