المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَيُّوبُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ایوب ہے۔
حدیث نمبر: 3036
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ الصُّورِيُّ أَبُو مَيْمُونٍ قَالَ : نَا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں عربوں میں سب سے پہلے جنت میں جانے والا ہوں، اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ رومیوں میں سب سے پہلے جنت میں جانے والے ہیں، اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ حبشیوں میں سب سے پہلے جنت میں جانے والے ہیں، اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ فارسیوں میں سب سے پہلے جنت میں جانے والے ہیں۔““