المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 3028
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّحَّانُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَصْبَاغِيُّ قَالَ : نَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي الْمُخْتَارِ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : مَا أَخْبِيَةٌ بَعْدَ أَخْبِيَةٍ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَدْفَعُ اللهُ عَنْهُمْ مِنَ الْبَلَاءِ مَا يَدْفَعُ اللهُ عَنْ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ ، يَعْنِي : الْكُوفَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الزِّبْرِقَانِ إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ان خیموں کے بعد جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوا کرتے تھے، روئے زمین پر ایسے کوئی خیمے (بستیاں) نہیں ہیں جن کے باسیوں سے اللہ تعالیٰ اس قدر بلاؤں کو دور فرماتا ہو جتنا وہ ان خیموں والوں سے دور فرماتا ہے،“ یعنی آپ کی مراد کوفہ سے تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زبرقان رحمہ اللہ سے ان دو حدیثوں کو مصعب بن سلام رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“