المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسحاق ہے۔
حدیث نمبر: 3009
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ : أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ ، وَقُتِلَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَجَاءَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِثَوْبَيْنِ لِتُكَفِّنَ بِهِمَا حَمْزَةَ ، فَلَمْ يَكُنْ لِلْأَنْصَارِيِّ كَفَنٌ ، فَأَسْهَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الثَّوْبَيْنِ ، ثُمَّ كَفَّنَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ثَوْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ الْجَزَرِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوہِ احد کے دن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اور ان کے ساتھ ایک انصاری مرد بھی شہید ہوئے، تو سیدہ صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا دو کپڑے لے کر آئیں تاکہ ان میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیں، جبکہ انصاری صحابی کے پاس کوئی کفن نہ تھا، تو نبی ﷺ نے ان دونوں کپڑوں کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی اور پھر ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔“
اس حدیث کو عثمان جزری رحمہ اللہ سے صرف معمر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔