المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام اسماعیل ہے۔
حدیث نمبر: 2971
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَشْهِدُوا هَذَا الْحَجَرَ خَيْرًا ، فَإِنَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ ، لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ ، يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا الْوَلِيدُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس پتھر (حجرِ اسود) کو (اپنے حق میں) خیر کا گواہ بناؤ، کیونکہ قیامت کے دن یہ ایسا سفارشی ہوگا جس کی سفارش قبول کی جائے گی، اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے، اور یہ اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اس کا استلام کیا ہو۔“
اسے خالد الحذاء رحمہ اللہ سے صرف ولید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔