المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2941
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوُصَابِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يَسْتَفْتِحُ الصَّلَاةَ ، وَحِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ ، وَحِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا ابْنُ ذِي حِمَايَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب نماز ادا فرماتے تو جس وقت نماز کا آغاز کرتے، اور جس وقت رکوع کے لیے تکبیر کہتے، اور جس وقت رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے۔“
اسے ایوب رحمہ اللہ سے صرف ابن ذی حمایہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔