❮
❯
حدیث نمبر: 294
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُشَاةً حُفَاةً غُرْلًا . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تَنْظُرُ النِّسَاءُ إِلَى الرِّجَالِ ؟ فَقَالَ : لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَلَا رَوَاهُمَا عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ .
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو پیدل، ننگے پاؤں اور بغیر ختنہ کے جمع کیا جائے گا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا عورتیں مردوں کی طرف دیکھیں گی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ﴿لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ﴾ ”اس دن ان میں سے ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے نیاز کر دے گی۔“
ابراہیم بن حماد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے یہ دونوں حدیثیں مصعب بن ثابت رحمہ اللہ سے روایت نہیں کیں، اور نہ ہی انہیں ابو حازم رحمہ اللہ سے مصعب بن ثابت رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 294
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، فيه إبراهيم بن حماد بن أبي حازم ضعفه الدارقطني
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيهما إبراهيم بن حماد بن أبي حازم ضعفه الدارقطني وبقية رجال الكبير رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 332»»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5876»