المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِصَامٍ الْجُرْجَانِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرُ بِالْجَابِيَةِ ، فَقَالَ : قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقَامِي فِيكُمْ ، فَقَالَ : أَكْرِمُوا أَصْحَابِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَشْهَدْ ، وَيَحْلِفَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَحْلَفْ ، فَمَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ ، وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ ، أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ ، فَإِنَّ ثَالِثُهُمَا الشَّيْطَانَ ، أَلَا وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ ، وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے جابیہ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”ہم میں رسول اللہ ﷺ بالکل اسی طرح کھڑے ہوئے جیسے میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کی عزت و توقیر کرو، پھر ان لوگوں کی جو ان کے بعد آئیں گے، پھر جھوٹ کا غلبہ ہو جائے گا یہاں تک کہ آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی طلب نہیں کی گئی ہوگی، اور آدمی قسم کھائے گا حالانکہ اس سے قسم طلب نہیں کی گئی ہوگی۔ پس جو شخص جنت کا وسط اور بہترین مقام چاہتا ہو اسے چاہیے کہ جماعت (حق) کو لازم پکڑے، کیونکہ شیطان ایک (اکیلے) کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو سے دور تر ہوتا ہے۔ خبردار! کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی اختیار نہ کرے، کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ آگاہ رہو! جسے اس کی نیکی خوش کر دے اور اس کی برائی اسے رنجیدہ کر دے، تو وہی مومن ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابو داؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبدالحمید رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“