المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَكُونُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ I " وَهَمَسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا ، فَقُلْتُ لِأَبِي : الْكَلِمَةُ الَّتِي هَمَسَ بِهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : I " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے والد کے ہمراہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «يَكُونُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ» ”اس امت کے بارہ سربراہ ہوں گے، انہیں تنہا چھوڑ دینے والا انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے سرگوشی میں ایک کلمہ فرمایا جو میں نہ سن سکا، تو میں نے اپنے والد سے اس کلمے کے متعلق پوچھا جو رسول اللہ ﷺ نے سرگوشی میں فرمایا تھا، انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: «كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ» ”وہ سب قریش سے ہوں گے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف سعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“