المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 292
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَرْجِسَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَكَلَ بِشِمَالِهِ أَكَلَ مَعَهُ شَيْطَانٌ ، وَمَنْ شَرِبَ بِشِمَالِهِ شَرِبَ مَعَهُ شَيْطَانٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ سَرْجِسَ ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا اس کے ساتھ شیطان نے کھایا، اور جس نے اپنے بائیں ہاتھ سے پیا اس کے ساتھ شیطان نے پیا۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن ابی حکیم رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ بن سرجس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور موسیٰ سے صرف یزید بن الہاد رحمہ اللہ نے، جبکہ ابن لہیعہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔