المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِيُّ قَالَ : نَا أَبُو شَاكِرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَّانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رُقَيْشٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ خَالَهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ ، يَقُولُ :
قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا : لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ احْتِلَامٍ ، وَلَا صُمَاتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ .
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ : عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ مِنْ كِبَارِ تَابِعِي الْمَدِينَةِ ، قَدْ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے چھ باتیں محفوظ کیں: نکاح سے پہلے (دی گئی) کوئی طلاق (معتبر) نہیں، ملکیت (میں آنے) سے پہلے کوئی آزادی (عتاق) نہیں، اللہ کی نافرمانی پر مبنی نذر کو پورا کرنا جائز نہیں، احتلام (بلوغت) کے بعد یتیمی باقی نہیں رہتی، رات تک دن بھر کا خاموشی کا روزہ نہیں، اور روزوں میں وصال (بغیر افطار کے مسلسل روزہ رکھنا) جائز نہیں ہے۔“
احمد بن صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبداللہ بن ابی احمد بن جحش رحمہ اللہ مدینہ کے کبار تابعین میں سے ہیں، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی ہے اور وہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے (عمر میں) بڑے ہیں۔“
یہ حدیث عبداللہ بن ابی احمد رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں احمد بن صالح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔