المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ : نَا أَبُو سَعِيدٍ ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ الْيَمَامِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سَتَكُونُ أَئِمَّةٌ لَا يَهْتَدُونَ بِهَدْيِي وَلَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِي ، وَسَيَكُونُ رِجَالٌ قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الشَّيَاطِينِ فِي أَجْسَادِ الْإِنْسِ I " قُلْتُ : كَيْفَ أَصْنَعُ إِنْ أَدْرَكَنِي ذَلِكَ ؟ قَالَ : I " تَسْمَعُ وَتُطِيعُ لِلْأَمِيرِ الْأَعْظَمِ ، وَإِنْ ضَرَبَ ظَهْرَكَ ، وَأَخَذَ مَالَكَ ، فَاسْمَعْ وَأَطِعْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا عُمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ سَلَّامٍ .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جو نہ میری ہدایت سے رہنمائی پائیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے، اور عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جن کے دل انسانی جسموں میں شیطانوں کے دل ہوں گے۔“
(سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: ”اگر میں وہ زمانہ پالوں تو میں کیا کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم امیرِ اعظم کا حکم سننا اور (اس کی) اطاعت کرنا، اگرچہ وہ تمہاری پیٹھ پر مارے اور تمہارا مال لے لے، تب بھی سنو اور اطاعت کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ (بن ابی کثیر) رحمہ اللہ سے صرف عمر (بن راشد) رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن سلام رحمہ اللہ اس کے ساتھ منفرد ہیں۔“